ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا بانی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ نے کہا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان نے بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری تعمیر کی جو ایک شاپنگ مال کی عمارت کی مانند ہے جس میں ہم جیسے اداکار اپنی چھوٹی سی دکان چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انڈسٹری میں ایوارڈ شو، لائیو شو، اشتہارات اور فلم کی تشہیری مہم کو تقویت پہنچائی، کنگ خان سے بے حد محبت ہے اور وہ بے شمار عزت کے بھی مستحق ہیں، انہیں نئی فلم میں جلوہ گر ہوتا دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان سلور اسکرین سے کافی عرصے دوری کے بعد اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ میں جلوے بکھیریں گے۔ دوسری جانب رنویر سنگھ کی نئی فلم ‘سرکس’ کا پوسٹر جاری کردیا گیا جبکہ فلم رواں سال 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...