اسلام آباد (این این ائی)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے گھر بنانے کیلئے پلاٹ کی درخواست سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پوچھا گیا کہ 1987 میں آپ نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے نام ایک درخواست بھیجی جو اس وقت آپ کے دوست تھے کہDear sir, kindly allot me a residential plot in Lahore, I have no house and I will construct a new house from that plot.۔ترجمہ: سر برائے مہربانی مجھے لاہور میں ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کر دیں، میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، میں اس پلاٹ پر اپنا گھر تعمیر کروں گا۔عمران خان نے اینکر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک درخواست ہے کیونکہ میرے پاس تو گھر نہیں تھا۔اینکر کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا زمان ٹاؤن میں آپ کا گھر نہیں تھا تو اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ تو والد صاحب کا تھا میرا تو کوئی گھر نہیں تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...