اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت، خدمت اور قربانیوں کی سوسالہ تاریخ رکھتی ہے۔ توشہ خانہ چور تنقید کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائیں یا ریحام خان، عائشہ گلالئی اور علیم خان کے الزامات کا جواب دیں۔انہوںنے کہاکہ جے یوآئی وزارتوں کو اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے قبول کرچکی ہے، نیازی نے کرپشن کیلئے” گوگی ازم”کا فلسفہ متعارف کروایا۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ اقتدار کے نشے کا زخم کتنا گہرا ہے،محکمہ مواصلات میں زیادہ پیسوں کا ذکر کرکے عمران خان دل کا ارمان زبان پر لے آیا۔انہوںنے کہاکہ حواس باختگی سے دوقدم آگے باؤلے پن کا شکار نیازی کل تک جن اداروں کی تعریفیں کرتا تھا آج ان کو گالیاں دے رہا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...