پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

0
194

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کررہے ہیں، چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف بھی ریفرنس لانے کا فیصلہ کررہے ہیں، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے،لیں، عزت دار طریقہ یہی تھا الیکشن کمیشنر خود استعفیٰ دے دیتے،رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں، ایف آئی اے کو اینکرز، صحافیوں اور سیاسی مخالفین کے گھروں میں رات کو 2، 2 بجے بھیجا جارہا ہے،20 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان نہیں ہوا تو سری لنکا سے بھی بدترین صورتحال ہوسکتی ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ایک قانونی جدوجہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی ذمہ داری ملک میں توازن قائم رکھنا ہے، اس مقصد میں ادارے اس وقت ناکام ہوجاتے ہیں جب اس ادارے میں تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر نہ ہوں، اس وقت ملک میں سیاسی بحران کی سب سے بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا بحیثیت ادارہ غیر فعال ہونا ہے۔سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن پر اعتماد صفر ہوچکا ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) میں کوئی عہدہ لے لیں، عزت دار طریقہ یہی تھا کہ الیکشن کمیشنر خود استعفیٰ دے دیتے لیکن بدقسمتی سے اس کے برعکس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے، اس کا مطلب پاکستان کی 70 فیصد آبادی کی نمائندگی کا نہ ہونا ہے، الیکشن کمیشن مسلسل پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے خلاف ایک پارٹی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمارے پاس یہ آپشن ہے کہ ایک جانب تو ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں