وزیراعظم کا نرسزکے عالمی دن پر دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین

0
178

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے نرسزکے عالمی دن پر دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسز نے بھی اپنی جانوں کی قربانی دے کر کورونا کی جنگ لڑی ،عالمی ادارہ صحت کی دنیا کی 100 بہتریننرسز اینڈ مڈوائف لیڈرز کی درجہ بندی میں 10 پاکستانی خواتین کا سرفہرست ہونا ان کی خدمات کا عالمی اعتراف ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ انسانیت کی خدمات پردنیا بھر خاص طور پر پاکستان کی نرسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے، خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وباء میں نرسز نے ڈاکٹرز کے ہمراہ جان کی پراہ نہ کرتے ہوئے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسز نے بھی اپنی جانوں کی قربانی دے کر کورونا کی جنگ لڑی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز اور نرسز نے کورونا کی مشکل ترین صورتحال میں اپنی خانگی زندگی اور بچوں کے لئے وقت بھی انسانیت کی خدمات پر قربان کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نرسز نے شاندار خدمات انجام دی ہیںجو تاریخ کا سنہری اور قابل فخر باب ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی دنیا کی 100 بہتریننرسز اینڈ مڈوائف لیڈرز کی درجہ بندی میں 10 پاکستانی خواتین کا سرفہرست ہونا ان کی خدمات کا عالمی اعتراف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی نرسز نے کورونا کے دوران مطلوبہ طبی سہولیات نہ ہونے کے باوجود مریضوں کی جان بچاکر انسانیت کی خدمت کی سنہری تاریخ لکھی ۔انہوںنے کہاکہ طب کے شعبے میں خدمات کی فراہمی میں نرسز کا کردار بہت بنیادی اور کلیدی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل حالات اور تکلیف میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال میں نرسز کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نرسز کے شعبے کے حالات کار میںبہتری، تعلیم وتربیت کامعیار مزید بڑھانے ، معاوضوں کو مناسب بنانے کے لئے اصلاحات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ خواتین نرسزخاص طور پر معاشرتی نامناسب رویوں کا شکار بنتی ہیں جس کی حوصلہ شکنی اور اس ضمن میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔