اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ ایسا انسان ہونا چاہیے جو ہر قسم کی تنقید، شک و شبہ، اچھی شہرت کا حامل اور غلطیوں سے پاک ہو،افواج پاکستان نے آئینی حدود تک خود کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو بڑی اچھی بات ہے اس کی تعریف کی جانی چاہیے ،جب تک ادارے اس کیساتھ تھے اس وقت تک سب اچھے تھے اور جیسے ہی عمران خان کی کرسی کھسکی اور جب اس کو اگلے انتخابات ہمیشہ کیلئے جاتے ہوئے دکھے تو آج کوئی میر جعفر بن گیا اور کوئی میر صادق بن گیا ، پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہیں ہیں ،جب سے کرسی ہلی تب سے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں ،اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، مجھے ٹانگیں، نیب شواہد پیش کرنے میں ناکام ہے تو پھر میرے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں،اگر نیب جھوٹی ثابت ہوئی اور اگر نیب سیاسی انجینئرنگ کررہی ہے تو پھر نیب کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،جس انسان کے پاس چار سالہ اقتدار میں کارکردگی پر چار سیکنڈ بات کرنے کیلئے نہ ہو جس کا دامن کارکردگی سے خالی ہو تو پھر آپ کو سازش کی بھی ضرورت پڑتی ہے، مراسلے کی بھی ضرورت پڑتی ہے،جتنی بڑی سازش عمران خان کی شکل میں پاکستان کے ساتھ ہوئی ہے اتنا کوئی غیر ملکی سازش کا باپ بھی نہیں کر سکتا،عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو دشمنوں کی فہرست میں دھیل دیا تو وہ اس ملک کیلئے خطرناک نہیں ہوگا تو اور کیا ہوگا، سابق وزراء کہہ رہے ہیں ڈالر 190 کا ہوگیا تو آپ نے 105 روپے سے 189 تک ڈالر کو چار سالوں میں پہنچایا تو پہلے تو اس کا حساب دیں، نواز شریف، شہباز شریف میں ش بھی ہے اور ن بھی اور چھیچھڑوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے،ملک میں انتخابات تو ہونا ہیں اور انتخابات ہی حل ہیں ،قلیل مدت کے لیے آئی ہوئی مخلوط حکومت بڑے فیصلے نہیں کرسکتی۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کے درمیان صحافی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بطور آرمی چیف تقرر کے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں اس حوالے سے کیا کہہ سکتی ہوں تاہم پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کیلئے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ افواج پاکستان کا سربراہ بنے گا تو فوج کو لوگ سلیوٹ کریں گے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...