اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 1961 کے بعد رواں سال ملک بھر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، امید ہے 15جون تک پانی کی کمی دور ہو جائیگی، پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور چولستان کو آئین کے تحت برابری کی بنیاد پر پانی ملے گا۔ جمعرات کو اجلاس کے دوران پانی کی قلت کے حوالے سے ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے پر پالیسی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے اور جمہوری روایات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزرا، ارکان اور لیڈر شپ کو ایوان میں موجود رہنا چاہیے۔ وزرا کو باقی کام پارلیمنٹ کے بعد کرنے چاہئیں،پانی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی انسانوں، جانوروں اور زراعت کا مسئلہ ہے، ہمارا مستقبل بھی پانی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ پانی کی شدید کمی ہے،اس طرح کی کمی 1961 میں آئی تھی۔ اس وقت یہ طویل کمی تھی مگر اس مرتبہ ہمیں امید ہے 15 جون تک اس کمی پر قابو پالیا جائے گا،اگر درجہ حرارت یہی برقرار رہا تو تربیلا سے گدوتک آئندہ 15 سے 22 دنوں میں پانی پہنچ جائے گا۔ کابل سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ 43 فیصد سے کم ہو کر 37 فیصد پانی آرہا ہے۔ منگلا بارش کے پانی سے بھرتا ہے جبکہ تربیلا میں گلیشیئر پگھلنے سے پانی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی آبی وسائل کی قائمہ کمیٹی گزشتہ روز سے بیٹھی ہوئی ہے، پانی انسانی مسئلہ ہے یہ اللہ تعالی کی طرف سے ہے، اس پر ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ اس آفت سے ہمیں پناہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں پانی کی شدید کمی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...