سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن نے روس کی ممکنہ جارحیت کے خلاف سدِ جارحیت کے طور پرمعاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے باضابطہ طورپردرخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس طرح اس نے کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہ بننے اور غیرجانبدار رہنے کا اپنادوصدی پرانا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈش وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے پارلیمان میں بحث کے بعد اپنی حکومت کے اس فیصلہ کا اعلان کیا ۔ہمسایہ ملک فِن لینڈ کی جانب سے اسی طرح کے اعلان کے ایک روزبعد اینڈرسن نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے اس بابت نیٹو کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ سویڈن اس فوجی اتحاد کا حصہ بننا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ایک دورکو خیرباد کہ رہے ہیں اور دوسرے دورکا آغاز کررہے ہیں۔نیٹومیں سویڈش سفیر تنظیم کو جلد ہی اس درخواست کے بارے میں آگاہ کردیں گے۔اینڈرسن نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اتحاد کے 30 رکن ممالک متفقہ طور پر سویڈن کی رکنیت کی درخواست کی جلد توثیق کردیں گے اور اس عمل میں ایک سال سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...