اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کاٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ،چار سال تک لوٹ مار کرنے والا ٹولہ نااہل ٹولہ سوالات ان سے کر رہا ہے جن کے پاس چار ہفتوں سے حکومت آئی ہے، سیالکوٹ جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، پشاور، مالم جبہ سمیت تمام کیسز پاکستان کے عوام کو یاد ہیں، تحریک انصاف کو کسی نے بھی جلسہ کرنے سے نہیں روکا، چرچ گرائونڈ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ ہے، جلسہ نہیں کیا جا سکتا، مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،ہم نہ فاشسٹ ہیں نہ آپ کی تقریروں سے ڈرتے ہیں، جتنی آپ غلاظت اگلیں گے اس کا ڈائریکٹ فائدہ ہمارا ہوگا، کاغذ لہرا کر سازش کا بیانیہ اپنا کر اپنی کارکردگی، لوٹ مار سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتے،مذہب پر، ریاست مدینہ کا نام استعمال کر کے اور اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈال کر سیاست کرنا ان کا چار سال وطیرہ رہا ہے۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتدار سے جانے کے بعد تین اپریل سے 12 اپریل تک انہوں نے آئین شکنی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آئین شکنی اور پارلیمان پر حملے کا واحد مقصد یہ تھا کہ یہ اپنے اقتدار سے چمٹے رہیں۔ انہوںنے کہاکہ چاہے مہنگائی ہو یا معاشی تباہی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار سال تک لوٹ مار کرنے والا ٹولہ نااہل ٹولہ سوالات ان سے کر رہا ہے جن کے پاس چار ہفتوں سے حکومت آئی ہے، سیالکوٹ جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، پشاور، مالم جبہ سمیت تمام کیسز پاکستان کے عوام کو یاد ہیں۔ وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران نیازی خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں، ان کے پاس کوئی سرکارہ عہدہ یا ایسی کوئی پوزیشن نہیں کہ وہ خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...