لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے، فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرنا ہے، پارٹی کی سوچ یہ ہے کہ عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں،اگر ایسا ہونا ممکن نہیں کوئی رکاوٹ یا دقت ہے تو پارٹی کی سوچ ہے کہ قیمتیں بڑھا کر ہم عمران خان کا گند اپنے سر کیوں ڈالیں،نواز شریف سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے کرنا ہے، اگر اگلے 14 ماہ ہمارے پاس ہوں گے تو فسکل مینجمنٹ کرکے دکھائیں گے، پہلے بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، لیکن اب پاکستان میں صورتحال بہت پیچیدہ ہوگئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا کسی کی طرف اشارہ نہیں سب کو ہر بات کی سمجھ ہے، ایسا نہیں کہ کسی کو بات کی سمجھ نہیں آرہی، اتحادیوں کا فیصلہ ہے مدت پوری کرنی چاہیے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کے گند کا ٹوکرا ہمیں اٹھانا ہے یا وہ خود ہی اٹھائے گا۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اکیلا نکلا ہوا اس کے جواب میں صرف مریم نواز جلسے کررہی ہیں مگر الیکشن کا طبل بجا تو طبیعت صاف ہوجائے گی کیونکہ پھر سب لوگ اپنی اپنی باتیں لے کر نکلیں گے، پھر پتہ چل جائے گا کہ سازشی ہے کون، سازش عمران خان کرتا ہے ہم کسی سازش میں شامل نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...