کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے وزیر اعظم نے غذائی اجناس کی قلت سے خبردار کیا ہے جبکہ جزیرہ نما ملک کی قوم تباہ کن معاشی بحران سے نبرد آزما ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت فصلوں کو بڑھانے کے لیے آئندہ سیزن میں ضرورت کے مطابق کافی کھاد خریدے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی جانب سے تمام کیمیائی کھادوں پر پابندی لگانے کے فیصلے سے فصلوں کی پیداوار میں تباہ کن کمی واقع ہوئی، اگرچہ حکومت نے اس پابندی کو واپس لے لیا ہے لیکن اب تک کوئی مناسب درآمدات نہیں ہوئیں۔وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا اگرچہ اس یالا(مئی اگست)سیزن کے لئے کھاد حاصل کرنے کا اب وقت نہیں، لیکن مہا (ستمبر،مارچ)سیزن کے لیے مناسب اسٹاک کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صدر راجا پاکسے نے کابینہ میں نو نئے ارکان کا تقرر کیا، جن میں صحت، تجارت اور سیاحت کی اہم وزارتیں بھی شامل ہیں لیکن انہوں نے کسی کو اب تک وزیر خزانہ نامزد نہیں کیا اور امکان ہے کہ یہ قلمدان وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اپنے پاس رکھیں گے۔سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے سری لنکا کو غیر ملکی زرمبادلہ، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور معاشی سرگرمیاں سخت سست روی کا شکار ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...