راحت فتح علی خان کا نیا گانا ”فضائوں میں”ریلیز

0
191

کراچی (این این آئی)پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا گانا’فضائوں میں’ میں ریلیز کردیا گیا۔نئی پاکستانی فلم’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار’ کا پہلا گانا ‘فضائوں میں’ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا۔اداکار ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش پر فلمائے گئے اس گانے کو استاد راحت فتح علی خان نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار فیاض ادریس ہیں۔فلم ‘تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار’ جس میں ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش کے علاوہ اداکارہ لیلہٰ زبیری، سیدہ امتیاز اور اداکار نعمان حبیب بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔