لاہور/رائیونڈ/فیصل آباد/گوجرانوالہ/سیالکوٹ/چکوال/قصور/راولپنڈی/سیالکوٹ( این این آئی)پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل مختلف مقامات پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کر لیں ،پیشگی منصوبہ بندی کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وجہ سے مرکزی و صوبائی رہنمااور متحرک کارکنان کی اکثریت کو گرفتار نہ کیا جا سکا تاہم پولیس نے کئی رہنمائوں کے قریبی رشتہ داروںاور ملازمین کو گرفتار کر لیا ،لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں اور میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیانات کے مطابق پولیس نے رات کے پچھلے پہر پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور ا س دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، پولیس پر گھروں میں توڑ پھوڑ کررنے اور تشدد کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے ویڈیو بیان کے مطابق ان کی گاڑیوں کی چابیاں چھین لی گئیں اور گاڑیوں کے آگے پیچھے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پولیس چھاپوں کے خلاف جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میرے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔راجہ بشارت نے کہا کہ رات ڈیڑھ بجے گھر چھاپہ مارناایک انتہائی گھٹیا حرکت ہے، یہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی مارچ کومتاثر نہیں کر سکتے، قوم نے 25 مارچ کو عمران خان کے ساتھ نکلنا ہے۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم حافظ تنویر گھر پر موجود نہیں تھے جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...