اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف شہباز شریف کو مستعفی ہونے کا کہہ رہے ہیں ، پیپلز پارٹی ایسا نہیں چاہتی ،ایک طرف وزرا ء کہہ رہے ہیں ہم پرامن احتجاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ،دوسری طرف پنجاب پولیس میں نئی تعیناتیاں اور دھڑا دھڑ تبادلے کیے جا رہے ہیں،خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں سے اتنا بڑا ریلا آئے گا کہ ان کے سب پلان دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے “حقیقی آزادی مارچ” کے راستے میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت میں شامل بڑا طبقہ فوری انتخابات کا حامی ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں، پیپلز پارٹی ایسا ہرگز نہیں ہونے دینا چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ وہ شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ لاتعلق ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک طرف ان کے وزرا ء کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن احتجاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ،دوسری طرف پنجاب پولیس میں نئی تعیناتیاں اور دھڑا دھڑ تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یونین کونسل لیول تک لسٹیں بنائی گئی ہیں اور پولیس کو گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ روز رات سے جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے میری رائے یہ ہے نواز شریف اور انکی صاحبزادی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم روزبروز اپنی ساکھ کھو رہے ہیں ہمارا بیانیہ ناکام ہو رہا ہے ہمیں حکومت میں نہیں رہنا چاہیے جبکہ دوسری جانب وہ طبقہ ہے جو حکومت کا حصہ بن چکا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ ہمیں اپنی مدت پوری کرنی چاہیے،وہ اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسا کوئی تربیت یافتہ کیڈر نہیں ہے جو مزاحمت کر سکے اور انہیں طاقت کے ذریعے کچلا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انہیں شائد علم نہیں کہ یہ تحریک، پی ٹی آئی سے کہیں آگے جا چکی ہے، ہر پاکستانی جو پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی پر یقین رکھتا ہے وہ اس تحریک کا حصہ بن چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طلباء ، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت ہر طبقے کے لوگ اس تحریک میں شامل ہو چکے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...