اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے ،عوام نے فسادی ، فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی ۔ انہوںنے کہاکہ میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے ، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اْڑاتا رہا ،ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ،پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پراپوگینڈا ہے ،اٹھارا رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز لوگوں کی جان و مال کا فریضہ اسی طرح انجام دیتے رہیں گے،میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاک سپریم کورٹ آئین اور ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح احکامات دے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے نکال باہر کر دیا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...