اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی،وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے ممبران ہوں گے،وفاق سے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسد محمود اور اقتصادی کونسل کے ممبران تعینات کر دیئے گئے ،پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل منظور کئے گئے،خیبر پختونخواہ سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور ممبر تعینات کئے گئے ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی اْمور اور سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے،وزیراعظم نے سمری کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی درخواست کی تھی،صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...