اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پورے ملک میں افراتفری،قوم میں نفرت،نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور انارکی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ا سلام آباد پر ایک بڑا لشکر لے کر چڑھائی کی،پورے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت کی مہم چلائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں پناہ لی اور خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو آئین ،حلف اور قانون سے منحرف کیا۔انہوں نے کہا کہ جسطرح اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی گی گئی ،ملک میں انارکی پھیلائی گئی اور حکو مت کو گرائے جانے کی سازش کی گئی ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور ایک مقدمہ جس کیلئے ہم نے کابینہ سے اجازت مانگی ہے اس کے حقائق اور ثبوت پر کوئی شک نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالت سے ضمانت حاصل کی ہوئی ہے ،عدالت نے اگر ان کی ضمانت خارج کردی تو ان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں،ان پر کیس چلے گا ،ہمارے پاس ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، وہ ایک ملزم ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی قد کاٹھ جتنا بڑھنا تھا وہ بڑھ گیا،جو گرفتاری پر دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان کے پیچھے بھی نہیں آئیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...