اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اتحادیوں کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے پس پردہ رابطے کا انکشاف ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور ن لیگ کی طرف سے مرتضیٰ جاوید عباسی نے رابطے کیے، یہ رابطے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور عامر ڈوگر سے کیے گئے،تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں نام دینے کی درخواست کی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو پس پردہ رابطوں سے آگاہ کیا، عمران خان نے الیکشن کی تاریخ تک مذاکرات کی پیش کش پھر مسترد کر دی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا ان دی ریکارڈ حکومت الیکشن کی تاریخ دے، الیکشن کی تاریخ دے دیں پھر قومی اسمبلی میں واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...