خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ” سے سستے آٹے کی عوام کو فراہمی شروع کر دی گئی ہے ‘مریم اورنگزیب

0
216

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیںـانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ” سے سستے آٹے کی عوام کو فراہمی شروع کر دی گئی ہےـوزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہےـخیبرپختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے 100 موبائل سٹورز نے کام شروع کر دیا ـانہوں نے کہا کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ـسستے آٹے کی فراہمی کا منظم سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا ـایبٹ آباد اور پشاور زون میں 50 ہزار سے زیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے ـایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہےـایبٹ آباد میں دو روز کے دوران 22 ہزار 70 سستے آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے ـپشاور زون میں دو روز میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے عوام کو فروخت کئے گئے ـمریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی