اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کی موت کی خبروں اور پھر اہلِ خانہ کی وضاحت کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...