اسلام آباد /کوئٹہ /لاہور/کراچی (این این آئی)تاجروں و صنعت کاروں نے بجٹ 23ـ2022 میں برآمدی ہدف کو 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ صنعت کاری پر توجہ دینا ہوگی۔ اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی خصوصی اکنامک زونز بنیں گے اتنے ہی کم ہیں، جب تک صنعت کاری کی طرف پیشرفت نہیں کریں گے، مینوفیکچرنگ کی صلاحیت نہیں بڑھائیں گے اس وقت تک برا?مدات میں اضافہ نہیں ہوگا اور ہمارا انحصار درآمدات پر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میں حکومت سے درخواست کروں گا کہ صنعتکاری کی طرف توجہ مرکوز کریں، جبکہ بین الاقوامی برینڈز کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے بلائیں گے تو اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا اور درآمدات پر انحصار بھی کم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر دو سال سے اس پر کام کر رہا ہے اور ہماری درخواست ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں عالمی معیار کے مطابق صنعتی زون ہونا چاہیے، کیونکہ غیر ملکی بآسانی یہاں پر پہنچ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی کم از کم حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کرنا بہت اچھا اقدام ہے، ایسوسی ایشن آف پرسن کے لیے 4 لاکھ سے 6 لاکھ کرنا بھی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے ریٹیلز کے لیے 3 ہزار سے 10 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کرنے اور بلوں کے ذریعے وصول کرنے سے چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز کے لیے آسانی ہوگی، اس سے محکمے کا خوف اور دشواریوں کا خاتمہ ہوگا جبکہ حکومت کو خاطر خواہ ا?مدنی بھی حاصل ہوگی اور ٹیکس بیس بھی بڑھے گا۔سولرپینلز پر ٹیکس ختم کئے جانے کو سراہاتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں گرین انرجی کی طرف پیش رفت کرنا چاہیے، ہمیں ایندھن کو درآمد کرنا پڑتا ہے، سولر سے بجلی حاصل کرنے کی صورت میں ایندھن کی درآمدات میں کافی کمی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی مقامی طور پر تیل کی پیدوار پر توجہ نہیں ہے، ہمیں ایندھن کی مقامی پیداوار کے لیے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے لیے تمام ٹیکسز کو ایڈجسٹ ایبل کرنا بھی اچھا قدم ہے، جس سے صنعتکاروں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ فارماسیوٹیکل سیکٹر میں کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو ختم کیا گیا ہے جس سے اس صنعت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیگریٹ پر ٹیکس بڑھانا بھی اچھا اقدام ہے۔شکیل منیر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تنخواہ بڑھانا بھی اچھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت پر مشین و آلات کے لیے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، ہم زرعی زمین کا فائدہ نہیں اٹھا رہے، ہمسایہ ملک کا پنجاب پاکستان سے چھوٹا ہونے کے باوجود ہمارے مقابلے میں 5 گنا زیادہ فصلوں کی پیداوار حاصل کر رہا ہے۔صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ زرعی زمین کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں منتقل کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نے پریس کانفرنس میں بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ایسی چیزیں ہیں جن کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں، جیسا کہ 400 مصنوعات کے ٹیرف کی ریشنالائزیشن ہوئی ہے اس کی تفصیلات کا ہمیں انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح برآمدات کے حوالے سے بھی ماسوائے ایک دو عناصر چیزوں کے جامع پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے، اسی طرح پراپرٹی پر ٹیکسوں کے حوالے سے جو زائد ٹیکسز عائد کیے ہیں، پچھلے سال پوائنٹ آف سیلز سے متعلق جو پالیسی آئی تھی، وزیر خزانہ مزید وضاحت کر دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...