کشمیر ی رہنماء یاسین ملک کی سزا کے خلاف لندن میں احتجاج

0
344

لندن(این این آئی)کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے خلاف لندن میں احتجاج کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ سے مارچ کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے۔ انہوں نے یاسین ملک کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔