قادر پٹیل نے اپنے ایک اور جعلی اکائونٹ کی نشاندہی کر دی

0
160

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قادر پٹیل نے اپنے ایک اور جعلی اکائونٹ کی نشاندہی کر دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قادر پٹیل نے ایک اکائونٹ کی تصویر شیئر کی ہے جو ان کے نام سے بنا ہوا ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ ایک اور جعلی اکائونٹ آگیا، انہوں نے کہا کہ بلیو ٹک والا میرا تصدیق شدہ ٹوئٹر کا اکائونٹ ہے۔خیال رہے کہ قادر پٹیل نے اس سے قبل بھی ایک اکائونٹ کی تصویر شیئر کی تھی جس کو انہوں نے جعلی قرار دیا تھا۔