واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں متعین سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکرٹری عذرا زیا سے ملاقات کی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔جمعہ کو انڈر سیکرٹری نے سفیر پاکستان کا گرم جوشی سے استقبال کیا جس میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے اپنی ٹویٹ میں سفیر پاکستان مسعود خان سیتعمیری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے افغان نقل مکانی کے عمل اور پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔عذرا زیانے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کا خواہاں ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی انڈر سیکرٹری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط استوار کرنے کیلئے بات چیت اور تعاون جاری رکھیں گے،ملاقات میں سفیر مسعود خان نے انڈر سیکرٹری عذرا زیا کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔سفیر پاکستان نے مئی کے مہینے میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام او آئی سی ڈائیلاگ کا بھی خیر مقدم کیا جو امریکہ اور آؤ آئی سی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دیگا۔انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے مارچ کے مہینے میں آؤ آئی سی،سی ایف ایم ، وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔انڈر سیکرٹری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار تعلقات اور شراکت داری پر زور دیا اور انہوں نے 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو عزت اور تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...