واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں، بلنکن اور بلاول کی ملاقات میں اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی، اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیڈ پرائس نے اپنی نیوز کانفرنس میں بھارت میں بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر سینئر سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔بھارت کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کا رشتہ کئی دہائیوں کے دوران پروان چڑھا، یہ دہائیوں کے دوران ایسے وقت میں پروان چڑھاجب امریکا بھارتی حکومت کے لئے پسند کا شراکت دار بننے کے لئے تیار یا قابل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک دو طرفہ روایت کی میراث ہے، جو اب دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔امریکی ترجمان نے کہا کہ اس کا تعلق کلنٹن انتظامیہ سے جڑتا ہے اور یقینا جارج ڈبلیو بش انتظامیہ سے بھی، جب امریکا نے بھارت کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کی ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...