اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود کی اندونیشیاء سے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے خصوصی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابل ستائش ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیاء کا دورہ قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا۔ انہوںنے کہاکہ خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صنعت مخدوم مرتضی محمود نے خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر اندونیشیاء کا دورہ کیا،دورے کا مقصد ملک میں خوردنی تیل کی درآمد سے متوقع بحران کا سد باب کرنا تھا ۔وزیر صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیاء سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں،بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیاء میں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...