اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 210 پر آگیا ہے اور وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چینی ایمبیسڈر جا چکا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جس دن ان کے کیس ختم ہوگئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے، ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں اور اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہی، یہ ایک درجن پارٹیاں اپنی سیاسی قبر خود کھود رہی ہیں اور عوام ان کے چہرے دیکھ کر ٹی وی چینل بدل دیتے ہیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ لندن خفیہ معاہدے کے تحت نواز شریف پاکستان نہیں آ رہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتوار کی شام 9بجے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لال حویلی ان کا خطاب سنیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...