ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نئی فلم میں ٹرپل رول کریں گے اور اس فلم میں ایک دو نئی بلکہ 10اداکارائوں کو کاسٹ کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات جب سلمان کی جائے تو ان کی ہر فلم میں مداحوں کو کچھ منفرد دیکھنے کی امید ہوتی ہے، اسی کے چلتے اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بالی ووڈ کے بھائی جان 2005کی مشہور فلم ‘No Entry’کے سیکوئل ‘انٹری نو انٹری میں’ میں ٹرپل رول نبھائیں گے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں 10اداکارائیں بھی کاسٹ کی جائیں گی۔رپورٹس کے مطابق 10اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ہمراہ مرکزی کردار نبھانے والے فردین خان اور انیل کپور بھی اس سیکوئل میں ٹرپل رول کرتے نظر آئیں گے۔ 2012میں نو انٹری کے سیکوئل کی تصدیق ہوگئی تھی تاہم اب پروڈیوسرز کی جانب سے فلم کی کاسٹ اور شوٹ کے بارے میں پیشرفت سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ 2005میں ریلیز ہونے والی نو انٹری کی مرکزی اداکارائیں بپاشا باسو، لارا دتہ، ایشا دیول اور سیلینا جیٹلی اس سیکوئل میں مداحوں کو اداکاری کرتی نظر نہیں آئیں گی۔فلم کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا کہ نو انٹری کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...