شاہ رخ خان نے میگا ٹورنامنٹ کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم بنا لی

0
200

ممبئی(این این آئی) معروف اداکار شاہ رخ خان نے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ(ڈبلیو سی پی ایل)کیلئے ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بنا لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز مین ٹیم کے بعد اب ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم کے بھی مالک بن گئے ہیں، ویمن ٹیم ڈبلیو سی پی ایل میں اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ رواں سال اگست سے ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جہاں ٹرنبگو نائٹ رائیڈرز ویمن ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ویمن ٹیم تیار کرنے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔