امریکا6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت

0
154

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے موڈرنا اور فائرر/ بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے بچوں کے لیے دونوں ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی۔مگر یہ ویکسینز بچوں کے لیے اس وقت دستیاب ہوں گی جب سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی)کی جانب سے اس کی سفارش کی جائے گی۔سی ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے سفارشات رواں ہفتے کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسینز کے استعمال کی منظوری کئی ماہ پہلے دی جاچکی تھی اور صرف 5 سال سے کم عمر بچے ہی ویکسینیشن سے محروم رہ گئے تھے۔ایف ڈی اے کمشنر رابرٹ کلف نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد والدین اور طبی ماہرین ننھے بچوں کے لیے ویکسینز کی منظوری کے منتظر تھے۔انہوں نے کہا کہ جیسا ہم نے زیادہ عمر کے گروپس میں مشاہدہ کیا ہے اس کی بنیاد پر توقع ہے کہ ویکسینز سے ننھے بچوں کو کووڈ 19 کی سنگین پیچیدگیوں بشمول اسپتال میں داخلے اور موت سے ٹھوس تحفظ مل سکے گا۔