پشاور (این این آئی)مشہور فوٹوگرافر سٹیو میک کری نے پھر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو اس کشمکش اور بحث میں ڈال دیا ہے کہ حلیے سے افغان پناہ گزین لگنے والے عمر رسیدہ شخص دراصل ہیں کون؟ کیونکہ وہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں ایک پگڑی باندھے شخص دکھائی دے رہے ہیں، جن کی داڑھی بھی ہے، انہوں نے ایک پرانی طرز کا چشمہ بھی پہن رکھا ہے۔یہی تصویر 2018 میں وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ اس وقت زیرتکمیل فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے سیٹ پر لی گئی ہے۔ اس فلم میں عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ نے بھی کام کیا تھا جبکہ کترینہ کیف کی جھلک بھی شائقین کو دیکھنے کو ملی تھی۔پورٹریٹ اور امیتابھ بچن میں مشابہت اس قدر غیرمعمولی ہے کہ یہی فوٹو ایک بار پھر انٹرنیٹ گردش کر رہی ہے اور لوگ اس کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔منگل کو شیئر کی جانے والی اس تصویر کو 75 ہزار سے زیادہ لائیکس ملے۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بالکل امیتابھ بچن کی طرح ہے جبکہ اب بھی کچھ نے یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ ان کی اگلی فلم کے لیے میک اپ کا کمال ہو سکتا ہے۔ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا ‘پہلی نظر پر مجھے یہی لگا کہ یہ امیتابھ بچن ہیں۔اسی طرح ایک اور صارف نے پوچھا ‘کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ تصویر میں آنے والے شخص امیتابھ بچن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ ٹھگز آف ہندوستان کا کوئی منظر ہے بلکہ وہ آدمی سرے سے اداکار ہیں ہی نہیں۔تصویر کے کیپشن میں میک کری نے معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ تصویر ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین کی ہے جن کا نام شابز ہے اور یہ پاکستان میں رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...