ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان عرف جے کی یوگا کرتے دلچسپ تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے جہانگیر کی ایک تصویر کی جھلک دکھائی جس میں ننھے نواب کو یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یوگا کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔عالمی یوم یوگا کے موقع پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ننھے نواب کے ساتھ اس کی نینی بھی موجود ہے۔سفید شرٹ اور سبز شارٹس میں ملبوس جہانگیر علی خان تصویر میں اپنے دونوں ہاتھ رنگین میٹ، جس پر جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں، یوگا کی پوزیشن میں رکھے ہوئے ہیں۔ کرینہ نے تصویر کے کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ‘توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کی ایک ساتھ یوگا کرتے تصویر شیئر کی تھی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...