اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیب قوانین میں ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پر پہنچا، عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا،عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے،موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کو خود یاد نہیں رہتا کہ دو دن پہلے کیا بیان دیا تھا، عمران خان سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا۔ انہوںڈنے کہاکہ عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پرپہنچا، عمران خان نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اوراپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے، عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا۔ انہوںنے کہاک ہعمران خان نے سوشل میڈیا ٹرینڈزبناکراپنی حکومت چلائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے دورحکومت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن تھا، ہم محنت سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں،سابق حکومت شہبازشریف کے خلاف کرپشن کا ایک روپیہ ثابت نہیں کرپائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبوں کو تباہ کردیا، عمران خان نے سیاست اور اخلاقیات کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان شرم کی بجائے الزام تراشی میں مصروف ہیں ،عمران خان کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک بد زبانی کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب قوانین میں عمران خان آرڈیننس کے ذریعے خود ترامیم کرکے گئے، عمران خان کی ناکام سیاست کا باب ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے دورمیں تاریخی منظم کرپشن ہوئی، برطانیہ سے ملنے والا 50ارب روپیہ منی لانڈرنگ کرنے والے کو واپس کردیا، عمران خان حکومت پر بڑی تنقید کر رہے ہیں کہ انہوں نے نیب قوانین میں ترامیم کی ہیں، موجودہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم خود نہیں کیں یہ انہی کے دور میں کی گئی تھیں لیکن یہ اب خود ان سے روگردانی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ حکومت نیب قوانین میں ترمیم کرکے چوروں کو بچا رہی ہے
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...