کسی دوسرے ملک کی بقا کی بنیاد پر اپنی سلامتی کی خواہش نہیں ہونی چاہیے، چین

0
279

بیجنگ(این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے سرکردہ رہنمائوں کے ساتھ ورچوئل سربراہی اجلاس سے قبل ایک تقریر میں فوجی تعلقات میں توسیع کے خلاف خبردار کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شی جن پنگ نے برکس بزنس فورم کو بتایا کہ یوکرین کا بحران ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے کہ اب ہمیں جاگ جانا چاہیے اور خبردار کیا کہ اپنی سلامتی کے حصول کی خواہش فوجی اتحاد میں توسیع اور کسی دوسرے ممالک کی سلامتی کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔شی جن پنگ نے تقریر میں روس پر امریکی اور یورپی یونین کی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں دو دھاری تلوار ہیں۔