ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر آگاہی کے دو ونگز تیار کیے ہیں، تاکہ عازمین حج کو کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے اور حج کے موقعے پران کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے عازمین حج کو معلومات اورعلمی مشورے فراہم کرنے کے لیے 12 زبانوں میں رہ نمائی کی سہولت فراہم کی ہے۔ عازمین حج کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، ہندی، بنگالی، مالے (ملائی) ، بہاسا (نڈونیشیائی) اورترکیہ ساتھ ساتھ اس سال پہلی بار تین نئی زبانوں اسپانوی، روسی اور چینی میں بھی رہ نمائی فراہم کی جائے گی۔فوڈ اینڈ ڈرگزاتھارٹی نے اپنے ونگز میں طباعت شدہ، بصری اور آڈیو رہ نمائی کا مواد فراہم کیا جن میں حج کے دوران کھانے پینے، ادویات، آلات اور طبی مصنوعات کے شعبوں میں بیداری کے پیغامات فراہم کیے گیے ہی۔ ان کا مقصد حجاج کرام کو تعلیم دینا ہے تاکہ حج کے دوران عازمین کو مناسک خوراک اور ادوایات کی فراہمی سے ان کی صحت کی ضمانت دی جا سکے۔سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتتھارٹی کی جانب سے حج کیموقعے پر عازمین کی کھانے پینے کی مصنوعات کے بارے میں رہ نمائی کے لیے باقاعدہ ورکشاپش کا بھی اہتمام کیاجاتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...