اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان گزشتہ چار ماہ سے ”عالمی سازش”کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک اداروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پائوں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب خود کہہ رہے ان کو ایک سال پہلے معلوم تھا ان کی حکومت جا رہی ہے، وہ مسلسل ایک بیانئے کی تلاش میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک وہ اداروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پائوں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کبھی کہتے تھے اقتدار سے نکل کر خطر ناک ہو جائے گے کبھی کہتے ہیں انہوں نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کیا وہ دوبارہ آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے چار سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے؟ ،اب وہ دعوہ کر رہے کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...