اسلام آباد(این این آئی) نادرا نے وزارت صحت کے ساتھ صحت سہولت پروگرام پر معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے قومی صحت کارڈ، صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نادرا پنجاب سے اہل مستفید ہونے والیشہریوں اور خاندانی ڈیٹا کی تصدیق کے لیے مرکزی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم فراہم کرے گا اس سلسلے میں نادرا ، وفاق اور پنجاب کے محکمہ صحت کے حکام کے درمیان نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس نظام کے ڈریعے صوبہ پنجاب کی اہل آبادی کو مقررشدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ کا استعمال کیا جائے گا۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ اس معاہدے کے تحت نادرا ڈیجیٹل سلوشن پر مبنی نظام فراہم کرے گا۔ اس نظام میں ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات (فیملی کمپوزیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، سنٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی فراہمی، کال سینٹر سروس سینٹر (آئوٹ بائونڈ) ، ڈیٹا ہوسٹنگ ، اور الائیڈ سروسز اور ہاسپٹل سروسز ماڈیول شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کے پاس حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں معاونت کے لیے بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا وفاقی حکومت کا ایک اہم ٹیکنالوجی بازو ہے جو سروس کی فراہمی سے لے کر سماجی تحفظ کے پروگرام تک مختلف شعبوں میں اپنی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب پاکستان میں ورلڈ بینک کا غربت سکور کارڈ سروے کرایا گیا تو نادرا نے اسے ڈیجیٹائز کیا، اسے بائیو میٹرکس ڈیٹا بیس سے ملایا اور میں غربت کے ڈیٹا بیس کو مرتب کرنے میں سہولت فراہم کی۔طارق ملک نے بتایا کہ اس اجراکے ذریعے پنجاب کے مستقل پتے رکھنے والے شہریوں کو بغیر کسی مالی ذمہ داری کے فوری اور باوقار طریقے سے اپنی طبی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔ اس پروگرام میں نادرا صرف پنجاب کے لیے یونیورسل کوریج کے تحت 26.3 ملین خاندانوں پر مشتمل 85 ملین افراد کو سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے۔اس سے قبل، وفاقی حکومت کے ہیلتھ پروگرام کے تحت نادرا نے ملک بھر میں 1.6 ملین سے زیادہ طبی علاج کی سہولت فراہم کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...