زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مریم اور نگزیب

0
167

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو لنگوئسٹک مینجمنٹ سسٹم کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”لینگوئج ڈاکومنٹیشن” کے موضوع پر انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی زبان ہی آپ کی شناخت ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ملک میں بولی جانے والی زبانوں کے تنوع کے لئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جدید دنیا میں کئی زبانیں تیزی سے معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ زبانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی زیر نے کہاکہ ترقی کے لئے کثیر اللسانی کلچر ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبان مختلف کلچرز کو اکٹھا کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زبانوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے ایونٹ کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری تاریخ زبان کی اہمیت کو بیان کرتی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل اپنے کلچر اور تاریخ سے دور ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا، پاکستان میں تقریباً 80 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26 زبانیں گمنام ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے باہر اپنی زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اپنی زبان سے ہی اپنی شناخت ہوتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار روزہ ورکشاپ ایک ایسے باب کا آغاز ہے جہاں زبان کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو لنگوئسٹک مینجمنٹ سسٹم کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبان سماجی تعلق کو پروان چڑھاتی ہے، زبان ایک ایسی طاقت ہے جو ثقافتوں کو تقویت دیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ زبان کو محفوظ کرنے میں ہی قوموں کی بقاء ہے، اس سے ہماری قومی شناخت کو تقویت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے نصاب میں ان چیزوں کا فقدان ہے، نوجوان نسل کا اپنی زبانوں سے تعلق پیدا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ایک نصاب پر عمل پیرا ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے