راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں توبھی ملک ان سے نہیں چل سکتا،فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہی کرنی چاہیے،آج پنجاب ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی کراچی، سکھر اورحیدرآباد کی قیادت ایم کیوایم کو نہیں دیگی جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دیرہے ہیں۔ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔?روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہی منگوایا جارہا۔عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...