نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 55 لاپتہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ، جہاں ریلوے لائنوں کی تعمیر جاری تھی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر کم از کم 81 افراد موجود تھے۔ریلوے کی تعمیراتی سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد، جہاں کارکنان صبح سویرے ایک عارضی کیمپ میں سو رہے تھے، ریسکیو حکام 19 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔اس ماہ غیر معمولی بارشوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں اور کچھ نشیبی علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔فوج کے ہیلی کاپٹر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...