اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع گنوادیا اور ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا جب کہ قطرکے ساتھ کیے گئے معاہدے پرسابق حکومت نے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، لوڈشیڈنگ پر قابوپانا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے سرتوڑکوششیں کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حالات پرقابوپالیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...