کووڈ،دفتر سمیت عبادات میں سماجی فاصلہ رکھا جائے: سرکاری دفاتر کیلئے ایس او پیز جاری

0
384

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی شرح بڑھنے پر ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھاجائے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبادت اور نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے ، دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومزمیں ہینڈ سینٹائیزرز موجود ہونا چاہیے۔ ترجما ن وزارت صحت کے مطابق این سی اوسی طرف سے کوویڈ۔19 سے بچائو کے طریقہ کارپر سختی سے عمل کیا جائے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابقمکمل ویکسی نیشن ، ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار دھونا اور ہاتھوں پر سینٹائزر لگانا شامل ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ویکسینیشن اورغیر ویکسینیشن کو چیک کیاجائے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ۔ ترجمان کے مطابق تمام دفاتر اور عمارتون کے داخلی راستوں پر ٹمپریچر چیک کیا جائے ، کوویڈ کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے،ہر کسی کے ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق نزلہ ، زکام ،چھیینکوں اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں عام افراداور ملازمین کوویڈ۔19 کا پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائیں ،ویکسی نیشن یا بوسٹر شاٹ لگوانے کو یقینی بنایا جائے ،تمام ملازمین ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار دھونے اور ہاتھوں پر سینٹائزر لگانے پر سختی سے کاربند رہیں ، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں کو پہلے سے ھی ویکسین لگی ہونی چاہیئے اور ان میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں ، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔