اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا سیکنڈ پول 22 جولائی کو کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے،پنجاب کے عوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کا 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ فریقین کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سیکنڈ پول کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ میں کہا گیاکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اوران کی کابینہ عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف شفاف انتخاب کرائیں گے، پنجاب کے عوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ذمہ داری آئینی خلاء کو پر کرنے کے لیے 22 جولائی تک ہوگی، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی ذمہ داری آرٹیکل130 کی شق 2 کے تحت 22 جولائی تک محدود ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنے 27 مئی 2022 کے مختصر فیصلے کی تفصیلات آج سے ایک ہفتے کے بعد جاری کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمہ میں فریقین کے اتفاق رائے سے22جولائی کو رائے شماری کا دن مقرر کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 17جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب منعقد ہوگا اور اس دوران حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کام جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...