نیتن یاہو ،فلسطینی صدر کی جو بائیڈن ،کمالاہیرس کو منتخب ہونے پر مبارک باد

0
251

مقبوضہ بیت المقدس /تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور ان سے شکست خوردہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹر پر جوبائیڈن کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ ہمارے درمیان گذشتہ قریبا 40 سال سے گرم جوشی پر مبنی ذاتی تعلقات استوار ہیں۔میں آپ کو اسرائیل کے ایک عظیم دوست کی حیثیت سے جانتا ہوں۔میں آپ کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنے کا منتظر ہوں