آج کل جو کچھ ہو رہا ہے اسے ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی’ شگفتہ اعجاز

0
225

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے اسے ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی، کسی بھی شخص کو اپنی رائے کے اظہار سے نہیں روکا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح معاشرے گھٹن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ایک ویڈیو بیان میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت کچھ ایسا ہو رہا ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے اور اسے بالآخر ہماری آنے والی نسلوں کوبھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم محنت کرتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس کے پس منظر میںہمارے بچے اور ہمارا خاندان ہوتا ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور آسودگی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ،جب یہ اجتماعی طور پر ہوتا ہے تو اس سے آنے والی نسلیں جڑتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ آزاد اور زندہ تبھی ہو سکتا ہے جب یہاں ہرکسی کو دلیل کے ساتھ اپنے اظہار رائے کی اجازت ہو جائے اگر اس پر قدغن لگائی جائے گی تو معاشرہ گھٹن کا شکار ہو جائے گا۔