لاہور( این این آئی)عیدالاضحی پر دو اردو اور ایک پنجابی فلم نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ،چینی اینیمیٹڈ فلم ریلم آف ٹیراکوٹا کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق طویل انتظار کے بعد پاکستانی فلم ” قائد اعظم زندہ باد ” بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے ۔ فلم میں فہد مصطفی اورماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ہمایوں سعید کی فلم ”لندن نہیں جائوں گا” بھی عید الاضحی کے موقع پر سینمائوں کی زینت بنے گی۔ ڈرامہ، رومینس ، پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرتی اور طنزو مزاح کے ساتھ پیش کی جانے والی فلم کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات ، کبری خان ، واسے چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ”لندن نہیں جائوں گا ”کو خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا ہے ۔لفنگے کی ٹیم نے بھی مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ عیدالاضحی پر ”لفنگے ”ریلیز کریں گے۔اداکار حیدر سلطان کی پنجابی فلم ” اشتہاری ڈوگر ” بھی سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔ پاکستانی سینمائوں میں ہالی وڈ فلم لو اینڈ تھنڈر بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔عید کے ہی موقع پر چینی اینیمیٹڈ فلم ریلم آف ٹیراکوٹا کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔بڑی عید پر ملین ڈالر نومڈ فلم کوبھی پیش کیا جا رہا ہے ۔ فلم کی کہانی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایسے چرواہے کی ہے جو ایک سپر اسٹار کا ہم شکل ہوتا ہے ۔ اس فلمی ستارے کی موت کی سبب دوردراز کے علاقے میں رہنے والے چرواہے کو فلم مکمل کرنے کے لئے یورپ بلایا جاتا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...