اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل کو کامیابی سے تباہ کرنے اور کراچی یونیورسٹی میں 3 چینی اساتذہ کو ہلاک کرنے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کے پکڑے جانے کے بعد پاکستان اور چین کے تعلقات دوبارہ مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے مین لائن 1 (ایم ایل ون) اپ گریڈیشن پروجیکٹ جو پاکستان میں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، 26 اپریل کے خودکش حملے کی وجہ سے عارضی طور پر تعطل کا شکار ہوگیا تھا، وہ منصوبہ بھی اب بحال کر دیا گیا ہے، اس سے قبل یہ منصوبہ فنڈنگ سے متعلق مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھا۔پاکستان کی وزارت ریلوے اور چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی) نے حال ہی میں اس منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کیا اور دونوں فریق ان دنوں منصوبے کے مالیاتی طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کہ ایم ایل ون منصوبہ پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کا مرکزی حصہ ہوگا۔کراچی یونیورسٹی حملے کے بعد بیجنگ نے نہ صرف سی پیک منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کو پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی سیکیورٹی، کراچی حملے کے حملہ آوروں کی گرفتاری اور قانونی کارروائی سے جوڑا تھا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تعلقات عملی طور پر تعطل کا شکار ہوچکے تھے۔اس خیال کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے بھی تقویت بخشی، انہوں نے بتایا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ بم دھماکے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے اور انہیں پکڑنے میں کامیابی نے چینی اہلکاروں اور پاکستان میں منصوبوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت پر چین کا اعتماد بحال کیا اور انہیں ان کی سلامتی کی ضمانت اور یقین دہانی کرائی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمارا مشرقی پڑوسی ملک پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی سے ناراض ہے جس کا مرکز اب سی پیک ہے اور اب وہ اس دوستی کو کمزور اور سبوتاڑ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، وہ اس مقصد کے لیے معلوماتی جنگ کے ساتھ ساتھ اپنی مقامی پراکسیز کے ذریعے باقاعدہ روایتی جنگ بھی کر رہا ہے۔حملے کی تحقیقات کی سست رفتاری پر چین کی مایوسی اور پریشانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے دورے سے گریز کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اسٹریٹجک تعلقات کے باعث چین ان اولین غیر ملکی مقامات میں سے ایک ہے جہاں نئے پاکستانی وزرائے اعظم دورے پر جاتے ہیں۔کیس میں پیش رفت اس ہفتے منظر عام پر آئی جب منگل کے روز پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں ہونے والے حملے کو دہشت گرد گروپ بی ایل اے اور بی ایل ایف نے مشترکہ طور پر انجام دیا تھا، اس کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم داد بخش کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...