اسلام آباد (این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دئیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسد عمر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اپنی بے بسی اور لاچاری کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گروپس ٹوٹ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کمپین میں دن بدن تیزی آرہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام لگانا شروع کر دیے ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کر دیے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے فرار اختیار کرنے کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اس جماعت نے خود ڈسکہ اور وزیرآباد الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور الزامات دوسروں پر لگا رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ یہ تو بیلٹ پیپر چھین کر بھاگنے والی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ آر ٹی ایس بٹھا کر خود حکومت بنانے والی جماعت کو دھاندلی کے الزامات زیب نہیں دیتے، اسد عمر کے الزامات ان کی شکست کا پیش خیمہ ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...