لاس اینجلس /کراچی (این این آئی)صباء قمر اور سرمد کھوسٹ کی فلم کملی کے بعد پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے نئے رومانوی گیت کملی کی ایک جھلک جاری کر دی گئی۔ان دنوں کملی کی ریلیز کی تیاریاں امریکا اور پاکستان میں شاندار انداز میں جاری ہیں، اس رومانوی گیت کی موسیقی نامور گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر احمد جہانزیب نے ترتیب دی ہے۔پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے اس سے قبل 2گیت اشارہ اور تجھے آسمان سے نے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔امریکا میں موجود فیصل اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے گیت کملی کی ایک جھلک کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، اس گانے کی وڈیو میں امریکی سپر ماڈلز نے بھی حصہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دل چھولینے والے اس گانے کو 17 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گلوکار فیصل اختر نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی موسیقی کی بہت مانگ ہے، اگست میں پاکستان کے کئی بڑے سنگرز امریکا آ رہے ہیں، میرے بھی کنسرٹ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا جشن شاندار انداز میں منایا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...