یاسر حسین نے دعاء زہرا کیس سے متعلق مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی

0
198

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق مزاحیہ میم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک دلچسپ میم شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ چین سمندر سے بجلی بنا رہا ہے اور پاکستان میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرلی ہے جس پر پولیس کے اب تک تقریبا 40 لاکھ روپے لگ چکے ہیں۔میم میں لکھا تھا کہ گزشتہ 3ماہ سے اس بات کا فیصلہ نہیں ہورہا کہ لڑکی 15سال کی ہے یا 17کی۔یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔